انٹر پول صدر کی چین میں گرفتاری کی تصدیق

بیجنگ(امت نیوز)چین نے انٹرپول کے صدر مینگ ہونگ وائی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔مینگ ہونگ وائی نے انٹر پول کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔ مینگ ہونگ وائی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی جان خطرے میں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے نئے ادارے نیشنل سپروائزن کمیشن کے حکام نے انٹر پول کے صدر مینگ ہونگ وائی اور ملک کے نائب وزیر برائے عوامی سلامتی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ مینگ ہونگ وائی ملکی قوانین کی خلاف ورزی پروہ محکمہ انسداد کرپشن کے زیر تفتیش ہیں۔چین کی جانب سے انٹرپول صدر کیخلاف الزامات کی تفصیل نہیں دی گئی ہے ۔مینگ انٹر پول کےہیڈ کوارٹرزسے 25ستمبر کو آبائی وطن چین کیلئے روانہ ہوئے تھے ،تاہم وطن پہنچنے کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔فرانس میں موجود مینگ ہونگ وائی کی اہلیہ گریس مینگ نے شوہر کی گرفتاری کی سرکاری کی تصدیق کے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پراسرار لاپتہ ہونے سے قبل شوہرنے مجھے خنجر کی تصویر کال کیلئے منتظررہنے کے پیغام کے ساتھ بھیجی۔ یہ تصویر اس بات کی علامت تھی کہ وہ خطرے میں ہے۔ شوہر پر چین میں کیا بیتی ، میں اس سے لا علم ہوں ۔اس پر گریس مینگ نے اپنے اور اپنے 2بچوں کے تحفظ کے پیش نظر میڈیا سے کہا کہ وہ ان کی تصویر شائع نہ کریں ۔فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ مینگ کی اہلیہ اور بچوں کو فوری طور پر خصوصی تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment