نجم سیٹھی کی کارستانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور(امت نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے نجم سیٹھی دور کے معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ نجم سیٹھی نے بگ تھری کی حمایت کے بدلے جو ایم او یو سائن کیا اس میں بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت کی اجازت کی شرط رکھی تھی،اس وجہ سے پی سی بی کا کیس کمزور ہے، سابق چیئرمین کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بورڈکو بھاری مالی نقصان پہنچا، اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ایک سوال پرذکا اشرف نے کہا کہ پی سی بی میں ابھی تک چیئرمین کے سوا کوئی تبدیلی نہیں آئی، سارے معاملات وہی لوگ دیکھ رہے ہیں جو گزشتہ دور میں بھی تھے،میں احسان مانی کی کامیابی کیلیے دعا گو ہوں لیکن حالات سدھارنے کیلیے انھیں کافی محنت کرنا پڑے گی، اگر نئے چیئرمین یہ سمجھتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment