واپڈا کا گولف ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

لاہور (امت نیوز) واپڈا کی جانب سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اوراہم پیش رفت کی گئی ہے جس کے تحت لاہور میں قومی سطح پر گولف ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہاہے۔۔واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سی-”پہلا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ “ کے نام سے ہونے والا یہ ایونٹ لاہور کے ڈیفنس رایا گولف اینڈکنٹری کلب میں 30 نومبر سے 2 دسمبر 2018 تک کھیلا جائے گا۔تین روز تک جاری رہنے والے اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان گولف فیڈریشن سے منسلک گولف کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کے لئے آخری تاریخ 28 نومبر2018 ء مقرر کی گئی ہے اور اْسی دِن پریکٹس راؤنڈ بھی کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق امیچورز ، سینئر امیچورز ،خواتین اور ویٹرنز کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں امیچورز کے لئے 54 ہولز ،سینئر امیچورز اورخواتین کے لئے 36ہولز جبکہ ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کے لئے نو نو ہولز کے مقابلے ہوں گے۔قومی ادارے کی حیثیت سے واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment