دبئی(امت نیوز)سوشل میڈیا میں کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ایشیا کپ کیے دوران چھے راتیں نہ سونے کے بیان پر صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔سرفراز کا میڈیا کو کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں 6 راتیں سو نہیں سکا تھا لیکن اب نیند پوری ہورہی ہے۔تاہم انہوں نے بے سکونی کی وجہ نہیں بتائی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اسپورٹس مین ہارنے پر روتا ضرور ہے لیکن تھکاؤٹ اوت محنت کے باعث نیند آئی ہی جاتی ہے۔لیکن سرفراز کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔کرکٹ ماہرین کے بقول بطور کپتان نیند نہ آنے کی عموماً دو ہی وجہ ہوسکتی ہے۔پہلی ٹورنامنٹ جیت کی نیت سے نہ کھیلنے جگہ دوسری وجہ کھلاڑیوں سے باہمی اختلاف بھی ہوسکتا ہے۔انکے اس حیرت انگیز بیان پر سوشل میڈیا بھی صارفین نے انہیں آڑے لیا۔ کرکٹ فین پیج میں وقار نامی شخص پوسٹ کیا کہ بھائی نیند کس نے حرام کی۔