برازیلیا (امت نیوز) روزانہ اور مستقل بنیادوں پر ورزش پٹھوں کے خلیوں میں موجود زہریلے پروٹین کے جسم سے اخراج میں معاون ہے، یہ زہریلے پروٹین پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ ”سائٹیفیک رپورٹس“ جرنل میں شائع ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق پٹھوں میں ورزش کی کمی کے نتیجے میں زہریلے پروٹین خلیوں میں جمع ہوجاتے ہیں تاہم روزانہ ورزش ایسے زہریلے پروٹین خلیوں سے ختم کردیتی ہے۔ برازیل کی ساؤ پولو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جولیو سی سار بتیستا فریرا کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے خلیوں میں موجود اس زہریلے مادے کا جسم سے اخراج بے حد ضروری ہے کیونکہ وہ زہریلے مادے جمع کرنے کے بعد پٹھوں کے خلیوں کو ناکارہ اور مردہ بنادیتے ہیں۔