”ہاکی کا گرتا ہوا معیارباعث تشویش“

لاہور(امت نیوز) پاکستان نیوی کے سینٹرل کمانڈر پنجاب ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی( ہلال امتیاز) نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اپنی دیگر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کو پروان چڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ ہم اپنے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ سپورٹس کے فروغ کیلئے اپنا کام جاری رکھیں اور مختلف کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن بدقستمی سے یہ زوال کا شکار ہے ، اسکا گرتا معیار ہر ایک کیلئے باعث تشویش ہے،کرکٹ کمرشلائیز ہونے کی وجہ سے ہاکی بیک گراؤنڈ میں چلی گئی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment