صوفیہ(امت نیوز) بلغاریہ کے مقامی ٹیلی وژن این جی بی کی سربراہ 30 سالہ وکٹوریا ماری نیوا کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون صحافی کے گلے پر موجود نشانات اور سر کی چوٹ سےلگتا ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔مقتولہ کا موبائل فون، گاڑی کی چابی و کپڑے غائب ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون صحافی کے قتل کی وجہ کا ان کے پیشے سےبظاہر کوئی تعلق نہیں۔