خانیوال ( امت نیوز) خانیوال میں پولیس نے امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار نوجوان عبد اللہ بن منیر شہاب الدین کے خلاف سیکشن 295 اے اور ایم پی او سیکشن 16 کے تحت مقدمہ درج ہو نے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے ملتان سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے ۔ ملزم عبد اللہ نے ایک ویڈیو پیغام میں دعوی کی تھا کہ وہ امام مہدی ہیں اور اس نے وزیر اعظم ، آرمی چیف اور قوم سے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی بعیت مانگ لی تھی ۔ انکار کی صورت میں پاکستان کیلئے بد شگونی کی بھی وارننگ جاری کر دی تھی ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علمائے کرام اور شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھاجس کے بعد پولیس نے امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدار کے خلاف مقدمہ درج کر اسے جیل منتقل کر دیا گیا ۔