سکھر(نمائندہ امت) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کام کریں وہ ان کی سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں، 2014میں بھی پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے اس وقت نوازشریف کو سپورٹ کیا جب وہ اپنا استعفیٰ لیے گھر جانے کے لیے تیار بیٹھے تھے اور ہم نے اس کی سپورٹ کرکے اس تاثر کو بھی ختم کیا کہ اپوزیشن ہمیشہ حکومت جانے کے انتظار میں بیٹھی ہوتی ہے۔