لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے 27اکتوبرکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا، عوام سے بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف 27اکتوبر کو سڑکوں پر آنے کی اپیل ہے موجودہ حکومت کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پیرکی شام اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔