چکوال(نمائندہ امت )مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے این اے 65کے ضمنی الیکشن میں لا تعلقی اور ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے مقامی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن این اے 65میں مسلم لیگ ن کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کا سٹ نہیں کریں گے مقامی قیادت نے بھی ضمنی الیکشن این اے 65میں مکمل لا تعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ قیادت کے حکم کو من وعن تسلیم کیا جائے گا۔