تربیلاغازی(نمائندہ امت) غازی میں تیسری کلاس کی 8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ، پولیس نے والد کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کی دورافتادہ یوسی خیر باڑہ کے گاؤں پیپلالہ کے رہائشی اورنگزیب نے پولیس کو بتایا کہ آٹھ سالہ بیٹی (کے )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیپلالہ میں تیسری کلاس میں زیر تعلیم ہے وہ گزشتہ روز چھٹی کے بعد واپس آرہی تھی کہ پیپلالہ کے رہائشی حاشر عرف باشو نے آبی گزر گاہ کی جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔