ہری پورمیں پنجاب پولیس کی بغیر اجازت کارروائی-4 افراد مار ڈالے

ہری پور(نمائندہ امت)پنجاب پولیس نے بغیر اجازت ہری پور میں داخل ہوکر چار مبینہ ڈاکو پولیس مقابلہ میں مار ڈالے مقابلہ میں دو اہلکار زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہری پور پولیس نے پنجاب پولیس کے چھ اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن سے پولیس مقابلہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں زرائع کے مطابق ہری پور کھلابٹ ٹاؤن شپ کے علاقہ پڈھانہ کے مقام پر موٹر کار نمبر 9761 میں موجود 4 افراد جن میں لال حسین کرم ایجنسی،محمد اشرف کرم ایجنسی ، منیر حسین کرم ایجنسی اور عبدللہ جوکہ گاوں کیلگ ہری پور کا رہائشی ہے پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہو گئے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں پنجاب پولیس کی اس کاروائی کے دوران ہری پور پولیس لاعلم رہی فائرنگ کی آواز سے شہریوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی نفری کے کیہمراہ موقع پر پہنچ گے ڈی ایس پی صابر حسین کے مطابق پنجاب پولیس کے چھ اہلکار گرفتار ہیں جبکہ دو ذخمی ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹر کار میں سوار چار افراد تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے فرار ہو کر آرہے تھے جن کا پنجاب پولیس نے دو گاڑیوں پر تعاقب کیا اور ہری پور کے علاقہ کھلابٹ میں پولیس مقابلہ کے دوران جوابی فائرنگ میں چار مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے گاڑی سے تین پستول دیگر اسلحہ کارتوس برآمد ہوئی ہیں لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا جائے گا جبکہ پنجاب پولیس کی بغیر اجازت ہری پور میں پولیس مقابلہ کی تحقیقات مزید جاری ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment