اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ عوام کی شکایات براہ راست سنیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی شکایات کے سننے کے لئے سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے وزیر اعظم اور اراکین قومی اسمبلی عوام کی براہ راست شکایت سنیں گے۔شکایت سیل 40 ٹیلی فون لائنز پر مشتمل ہوگا اور صبح 9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا۔