کراچی(بزنس رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ایکسپو سینٹر میں دو روزہ سائنسی پروجیکٹ نمائش 12 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس میں شرکت کے لیے امریکی این جی او ڈائس فاؤنڈیشن کا وفد چیئرمین خورشید قریشی کی قیادت میں کراچی پہنچ گیا۔ڈائس فاؤنڈیشن اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں پاکستان بھر سے 35 جامعات کے 150سے زائد ریسرچ بیسڈ پروجیکٹ نمائش کے لیے پیش کئے جائیں گے۔نمائش میں مفت میڈیکل اور مفت ڈینٹل کیمپ کے علاوہ ورکشاپس اورسیمینار ز بھی منعقد کئے جائیں گے۔