نشتر روڈ کوارٹرز کے مکینوں کا بیدخلی نوٹس کیخلاف مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے نشتر روڈ پر واقع کوارٹرز میں رہائش پذیر مکینوں نے بے دخلی نوٹس کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرکا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے سڑک پر کئی گھنٹے دھرنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے ان کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں اور باقاعدگی سے کرایہ بھی ادا کررہے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بے گھر ہونے سے روکا جائے اور بیدخلی کے احکامات فوری واپس لیے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment