کراچی(بزنس رپورٹر)انڈونیشیااور افغانستان کے قونصل جنرل نے دی آرکیڈ اسکول کلفٹن برانچ کا دورہ کیا ۔خلیل نینی تال والا ایجوکیشن ویلی کے چیئر مین خلیل نینی تال والا ،خرم خلیل نینی تال والا ،مس منزہ نوشین اور پرنسپل ندا شہاب نے ان کا استقبال کیا۔خرم خلیل نے گلدستہ پیش کیا ۔خلیل نینی تال والا نے کلاسوں کا دورہ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو اعلٰی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت اور ذہنی نشوونما کاکام بھی سرانجام دینا ہے۔قونصل جنرل نے ان کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا ۔آخرمیں مہمان کو اسکول کی جانب سے تحفے پیش کئے گئے۔