کراچی (پ ر) چیئرمین ورکرز یونین منظور رضی سندھ بلوچستان کا دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے۔ انہوں نے جیکب آباد شکارپور ڈیرہ مراد جمالی سبی اور کوئٹہ میں اجلاس منعقد کئے۔ منظوررضی کی کوئٹہ کے ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ واسف مغل سمیت ڈویثرنل افسران سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ان کے ہمراہ کوئٹہ کے نعیم احمد بچار خاںاور برکت علی بھی موجود تھے ۔