کراچی(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری،مولانا ابراہیم طارق، عامر نجیب ، اشرف قریشی ، افضل سردار اور قاری خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی۔غیر شفاف احتساب، مہنگائی کا سونامی اور آئی ایم ایف سے رجوع کا فیصلہ کر کے نئی حکومت نے اپنا تاثر خراب کیا۔تبدیلی فی الحال عوام کے خلاف جا رہی ہے ۔وہ کراچی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ سہانے خواب دکھا کر عوام کو زیادہ دیر مطمئن نہیں رکھا جاسکتا۔