بسوں میں جعلی نوٹیفکیشن آویزاں کرکے لوٹ مار میں مصروف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بس مالکان کی طرف سے کرایوں میں من مانے اضافے کے بعد عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے جعلسازی پر اتر آئے اور بسوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے جعلی نوٹیفکیشن آویزاں کر دئیے۔شہر کے مختلف لانگ روٹس پر بس کے عملے اور مسافروں میں اضافی کرایہ طلب کئے جانے پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ بسوں کے عملے نے کرائے کے اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پرنٹ کروانے کے بعد اٹیسٹ کروا کے بسوں میں آویزاں کر رکھے ہیں جب ان سے اضافے کی کرائے کی لسٹ طلب کی جاتی ہے تو بس عملہ مسافروں کو جعلی لسٹ تھما دیتا ہے جس پر نہ مہر واضح ہوتی ہے اور نہ ہی کرائے اور فاصلے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔کنڈیکٹر مسافر کو بس سے اتارنے کی بھی دھمکی دیتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد سی این جی فیئر پرائس میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اگر کوئی ٹرانسپورٹر ایسا نوٹیفکیشن دکھائے تو اسے جعلی تصور کیا جا ئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی روٹ پر ان سے اضافی کرایہ طلب کیا جا رہا ہے تو وہ فوری طور پر اپنے اضلاع کی ڈپٹی کمشنرز کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔

Comments (0)
Add Comment