منی لانڈرنگ معاملے پر95افرادکے بیرون ملک جانے پر پابندی

‏اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے معاملے پر وفاقی ‏وزارت داخلہ نے مجموعی طورپر95افرادکےبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے78 نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے 17 افراد کے نام عبوری اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ‏آصف زرداری اور ان کے خاندان کےکسی فرد کا نام شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے معاملہ کا دائرہ خیبر پختونخوا تک وسیع ہو چکا ہے اور اہم شواہد حاصل کئے جا چکے ہیں اور معاملے پر اہم گرفتاریوں کسی بھی وقت متوقع ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment