آؤٹ سورسنگ کے نام پر1 ارب روپے نقصان کی نیب تحقیقات کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ نے آؤٹ سورسنگ کے نام پر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے نقصان پر نیب تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے ایک خفیہ مکتوب L.M.No.HQCAA/1901/003/CMXX میں ڈائریکٹر کمرشل القریٰ عتیق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف ایچ آر سمیر سعید نے نیو اسلا م آباد ایئر پورٹ میں افرادی قوت بھرتی کرنے کے لیئے آؤٹ سورسنگ کا فارمولہ استعمال کیا اس کے تحت غیر قانونی طور پر ایک ارب روپے کے اخراجات کیے جس پر نیب کی تحقیقات ہونی چاہیئے ‘کمرشل ڈائریکٹوریٹ سی اے اے ہیڈ کوارٹر سے جاری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018 کو سی اے اے بورڈ کے 174 ویں اجلاس کے ایجنڈے میں ڈائریکٹر ایچ آر نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بعض شعبہ جات کو آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کی تاہم بورڈ نے منظوری نہیں دی ۔اجلاس نے ڈائریکٹر ایچ آر کو ہدایت کی کہ وہ قواعد کے مطابق دوبارہ یہ تجویز بورڈ کے سامنے پیش کریں ‘تاہم ڈائریکٹر ایچ آر نے منٹس میں ردو بدل کرکے بھرتیاں کرلیں جس سے سی اے اے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔

Comments (0)
Add Comment