50 لاکھ گھروں کا منصوبہ شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،5سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی نجی شعبے کوشامل کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق 50لاکھ گھروں کامنصوبہ 5سال میں مکمل کرنے کے لیے نجی شعبے کوشامل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ’’اپنا گھر اتھارٹی‘‘کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان 10 اکتوبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔جب کہ 10 اکتوبر سے ہی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا اور عوام کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری نادرا کو دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ رجسٹریشن کا مطلب مکانوں کی الاٹمنٹ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا پتا لگانا ہوگا اور اپنا گھر اتھارٹی ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔ذرائع کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جب کہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ٹاسک فورس قائم کی تھی جب کہ گزشتہ اجلاس میں منصوبے پر کمیٹی کو دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment