کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے ہلمند میں الیکشن مہم کے دوران دھماکے میں8 افرادہلاک،11 زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار بھی شامل ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے سرکاری ذرائع نے 8ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارصالح محمد اچکزئی بھی شامل تھے، دھماکہ شہر میں ہوا تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خودکش تھا یابم دھماکہ تھا،ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے،میڈیا کے مطابق طالبان سمیت کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔