اسلا م آباد(نمائندہ امت )وفا قی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے130ڈبے بئیر ، شراب ، چرس اور اسلحہ مع ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے،ا یس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ۔ایسے گھنا وٴ نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے گی۔