سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ سرگودھا میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔سرگودھا یونیورسٹی کے نوم بزنس اسکول کے لیکچرار جاوید اقبال پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انسداد ہراسانی کمیٹی نے مکمل تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر جاوید اقبال کو مجرم قرار دیا۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کرنے کی ہدایت کی۔ سینڈیکیٹ کمیٹی نے جاوید اقبال کو آئندہ سرکاری نوکری کے لیے بلیک لسٹ کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔