کورنگی میں گرفتار منشیات فروش چائنا کٹنگ میں بھی ملوث نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش چائنا کٹنگ میں بھی ملوث نکلا۔ منشیات فروش عبدالغفار نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ چائنا کٹنگ میں بھی ملوث ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ چائنا کٹنگ مافیا کی سرپرستی متعلقہ ادارے کے افسران کرتے ہیں،کورنگی کی زمینوں کی بندر بانٹ میں عزیز بنگالی، قاسم بنگالی، عالم اور جان محمد ملوث ہیں، ملزم نے مزید بتایا کہ چائنا کٹنگ مافیا کی سرپرستی ایک سرکاری افسر کرتا ہے، جبکہ کچھ افسران مزید چائنا کٹنگ میں بطور سہولت کار کام کرتے ہیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ کورنگی میں 1152 گز کا پلاٹ کاٹا جاتا ہے، جس کے بعد1152 گز کے پلاٹوں کو 80 گز کی چائنہ کٹنگ کرکے فروخت کردیا جاتا ہے، جبکہ پلاٹ فروخت کرنے کے مجھے 2 ہزار روپے بطور کمیشن ملتے تھے، تاہم پولیس نے ملزم سے تفتیش کا دائرہ بڑھادیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment