جھنگ (امت نیوز)کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درسگاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کیں اور اس کی وڈیو بھی بنائی۔بعد ازاں مذکورہ استاد کا موبائل فون گم ہو گیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اُس نے یہ وڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دی جو وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ملزم انوار کو مزید تفتیش کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ منتقل کر دیا گیا ۔