لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ میں واضح کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔انہوں نے مزید کا کہا کہ پاک فوج کا سوشل میڈیا پرواحد آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہےاس کے سواتمام اکاؤنٹس جعلی تصورکئے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment