وارک شائر کائونٹی نے قومی خاتون اسپنر کا نام آنر بورڈ پر لکھ دیا

برمنگھم(امت نیوز)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق رکن و آف سپنر ایلزبتھ برکت نے والملے کرکٹ کلب برمنگھم انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ دیا، اسپنروں کے لئے غیر موزوں وکٹ پر پانچ میچز کھیلے اور متعدد کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس نے آسٹوڈ بنک سی سی کلب کے خلاف اپنے کیئرئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7.1اوورزز میں چار رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور ان کی شاندرا پرفارمنس پر وارک شائر کائونٹی نے ان کا نام آنر بورڈ پر لکھ دیا۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایلزبتھ برکت نے کہا کہ کائونٹی کا بورڈ جس پر زیادہ تر مرد کھلاڑیوں کے نام ہوتے ہیں پر میرا نام لکھا جانا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Comments (0)
Add Comment