اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے سابق وزیراعظم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی العزیزیہ اور ہل میٹل کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ کسی گواہ نے یہ کہا کہ العزیزیہ اور ہل میٹل کے قیام کے لیے فنڈ حسین نواز نے فراہم کیے،جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے تمام افراد نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل مل میاں شریف نے قائم کی۔ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ تفتیشی افسر محبوب عالم پر جرح کی۔مزید سماعت کل ہوگی۔