تحریک انصاف مہنگائی پر دباؤ کا شکار وزرا بے تکے بیانات داغنے لگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ڈالر کی قیمت راتوں رات بڑھنے اور مہنگائی میں اضافے پر شدید عوامی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔حکومتی وزرابھی ایسے بے تکے بیانات دے رہے ہیں جو عوام کی سمجھ سے با لا ہیں ۔پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت نیچے آنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب پنجاب کے وزیر اطلاعات نے بھی ڈ الر کی قدر میں اضافے کی مضحکہ خیز وجہ بتا دی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈالر کو اپوزیشن نے منصوبے کے تحت مہنگا کرایا۔ مارکیٹ سے بڑی تعداد میں خریداری کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ۔واضح رہے کہ معاشی ماہرین ڈالر مہنگا ہونے سے معیشت پر موجودہ دباؤ اور غیر مستحکم سیاسی صورتحال قرار دیتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ۔

Comments (0)
Add Comment