بھارت سے سیریز کا تنازعہ-بورڈ نے تحریری جواب جمع کرادیا

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریری جواب 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کو لکھا گیا ہے۔ڈسپیوٹ پینل نے پاکستان اور بھارتی بورڈز کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔پی سی بی نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے مالی نقصان ہوا اور معاہدے میں حکومتی اجازت سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل میں پاک بھارت سیریز کیس کی زبانی بحث 3اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور آئی سی سی نے زبانی بحث مکمل ہونے پر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کو کہا تھا۔

Comments (0)
Add Comment