یلو لائن بس منصوبہ سندھ حکومت نے ختم کرا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی غیرسنجیدگی کے باعث چائنا نیشنل الیکٹرونک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی یو ای سی) نے کراچی کے یلو لائن بس منصوبے میں سرمایہ کاری سے انکارکر دیا ہے، جسکے باعث منصوبہ بند کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت اور چائنا نیشنل الیکٹرونک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن اپنے جوائنٹ وینچر کے تحت 14.4ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں یلولائن پر تعمیری کام رواں سال کے آخر تک شروع ہوناتھا،تاہم جس چینی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا ،وہ تاحال فنڈز حاصل نہیں کرسکی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کر دیا گیا، جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق 26.5 کلو میٹر طویل بس پروجیکٹ لانڈھی سے نیو ایم اے جناح روڈ تک محیط تھا اور اس روٹ پر 104 نئی بسیں چلائی جانی تھیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنی تاحال فنڈز حاصل نہیں کرسکی،پالیسی بورڈ نے پروکیورمنٹ کا عمل ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ منصوبے کیلئے2016 میں معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت کل لاگت کا 30 فیصد حکومت سندھ اور بقیہ 70 فیصد چینی کمپنی کو کرنا تھا۔

Comments (0)
Add Comment