کراچی؍جکارتہ (امت نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے بعد زر مبادلہ کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی کے خدشات پر حوالہ و ہنڈی سے وابستہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن روکنے کی ہدایات کر دی ہیں۔بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت16پیسے اضافے سے133 روپے 80 پیسے ہوگئی ۔فوریکس ڈیلر ظفر پراچہ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا۔قیمت خرید134 جبکہ قیمت فروخت135روپے50 پیسے ہو گئی ہے ۔انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارہ کے چیف اکنامسٹ موریس اوبسٹ فیلڈنے سی پیک کا نام لئے بغیر پاکستان کو متنبہ کیا کہ اس کی معیشت میں چین کا کردار خطرات کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔یہ ضروری ہے کہ منصوبوں کا ڈیزائن ٹھوس ہو اور ایسے قرضوں سے اجتناب کیا جائے جن کو ادا ہی نہ کیا جاسکے۔ اکستان کو قرض دیا تو بڑے پیمانے پر اصلاحات کا مطالبہ کریں گے تاکہ وہ اپنی مکمل استعداد حاصل کرسکے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے مثبت نتائج نہیں نکلیں گے ۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی ایم ایف سے رجوع پر پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار سست ہو جائے گی۔فوربس کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔پاکستان کے پاس یہی حل ہے کہ وہ ملائیشیا کی طرح چینی منصوبے ختم کرے یا چینی قرض کو ایکویٹی میں بدلے جیسے سری لنکا جولائی میں کر چکا ہے ۔ادھر منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب سے 4 افراد کو گرفتا کر لیا گیا ۔ملزمان پر ہنڈی وحوالہ کے غیرقانونی کارو بار کے ذریعہ خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے اور سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک میں شا ندار مستقبل کے سنہرے خواب دکھا کر ان کی زندگی بھر کی کمائی لو ٹنے کے الزامات ہیں ۔لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم ٹیم نے تھائی شہری سوچی کو گرفتار کر کے 75 ہزار ڈالر برآمد کر لیے ہیں ۔پشاور میں مزید 7بے نامی اکاونٹس کا کھوج لگالیا گیا ہے ۔ ذرائع نے امت کو بتایا کہ ان اکاونٹس کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 2 ارب کی ٹرانزکشنز کا پتہ چلا ہے۔