پاکستان میں11برس بعد انٹرنیشنل گالف کی واپسی

کراچی (امت نیوز) پاکستان میں 11 سال بعد انٹرنیشنل گالف کی واپسی ہوئی ہے اور 4 روزہ ایونٹ شہر قائد میں جاری ہے۔چیف آف نیول اسٹاف اوپن ایشین ٹور گالف چیمپئین شپ 2018 کا انعقاد کراچی کے گالف کلب میں جاری ہے جس میں ملکی گالفرز کے علاوہ مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے انٹر نیشنل گالفرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی عبداللہ حسین ہارون نے ربن کاٹ کر کیا، چیمپئن شپ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس موقع پر پاکستان نیوی گالف (ساتھ) کے پیٹرن کموڈور مشتاق احمد کا میڈیا بریفنگ کے دوران بتانا تھا کہ آخری مرتبہ ایشین ٹور گالف چیمپئین شپ کا انعقاد 2007 میں کراچی میں ہوا تھا اور گیارہ سال کے طویل عرصے بعد دوبارہ کراچی اس کی میزبانی کر رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment