زہریلے پانی میں ڈوب کر ہلاک چوکیدار کا پوسٹمارٹم کمپنی نے رکوایا- ورثا

ڈہرکی (نمائندہ امت) اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے گاؤں جھنڈو بگھیو میں تعمیر ڈیم میں 8ماہ قبل چوکیدار عبدالجبار ولد امام بخش بگھیو ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا، علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے اینگرو رہائشی کالونی کے گیٹ کے سامنے احتجاج بھی کیا، لیکن اینگرو انتظامیہ نے پولیس سے ملی بھگت کرکے جاں بحق ہونے والے عبدالجبار بگھیو کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا، ورثا کا کہنا تھا کہ ڈہرکی پولیس کہہ رہی ہے کہ ایک لاکھ روپے دو پھر پوسٹمارٹم ہوگا، اگر پوسٹمارٹم کیا جاتا تو زہریلے پانے کے حقائق سامنے آجاتے۔

Comments (0)
Add Comment