حیسکو کی غفلت کمسن طالب علم کی جان نگل گئی

پنگریو ( نامہ نگار) پنگریو میں حیسکو کی غفلت کمسن طالب علم کی جان نگل گئی، جبکہ دوسرا بری طرح جھلس گیا، جسے انڈس اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں ناتھو رباری کے رہائشی طالب علم قریبی گاؤں دلیل احمدانی میں واقع اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ گاؤں کے باہر بجلی کے گرے ہوئے تار سے الجھ گئے جس کی وجہ سے دوسری جماعت میں زیر تعلیم چھ سالہ طالب علم شنکر رباری موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ دوسرا طالب علم سکندر رباری جھلس کربے ہوش ہوگیا ان دونوں کوبجلی کی تار سے آزاد کرانے کی کوشش کرنے والےدیگرچار طالب علموں کو بھی کرنٹ لگا تاہم وہ زخمی ہونے سے بچ گئے طالب علموں کی چیخ وپکار پر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے دیہاتی موقع ہر پہنچے اور انہوں نے لکڑیوں کے ذریعے تار کاٹ کر متوفی اور زخمی بچے کو آزاد کرایا جس کے بعد جھلسنے والے بچے کو انڈس اسپتال بدین منتقل کیا جبکہ متوفی بچے کی لاش گھر لے جائی گئی تو چند منٹ قبل اپنے لخت جگر کواسکول کے لیے تیار کرکے بھیجنے والی اس کی والدہ بیٹے کی لاش دیکھ کر صدمے سے بے ہوش ہوگئی واقعے کی اطلاع ملنے پر ایگزیکٹو انجینئر حیسکو بدین امداد نائچ ایس ڈی او حیسکو تلہار مولے ڈنو سنگراسی دیگرحیسکو افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ادھر حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حیسکو سیفٹی ونگ کے افسران کو واقعہ کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر سیفٹی ونگ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اورحیسکو کے مقامی عملے اور مقامی افراد کے بیانات لیے چیف ایگزیکٹو حیسکو نے اس واقعہ کے بعد ابتدائی طور پر ایس ڈی او حیسکو تلہار سب ڈویژن مولے ڈنو سنگراسی اور لائن سپرنٹنڈنٹ پنگریو عبدالستار لانگاہ کو معطل کر دیا ہے ادہر ایگزیکٹو انجینئر حیسکو بدین امداد نائچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جس تار سے طالب علموں کو کرنٹ لگا ہے وہ قریبی گاو¿ں کے افراد نے اپنے طور پر لگائی تھی حیسکو عملے کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے۔

Comments (0)
Add Comment