دبئی:(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ دبئی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔عثمان خواجہ نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت جاری رکھتے ہوئےسنچری اسکور کرتے ہوئے 141 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کیجانب سے یاسر شاہ نے4عباس نے 3 جبکہ حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔