کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ خریدنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہفتے بعد بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کراچی پولیس چیف نے لائسنس بنوانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیوز کو گرفتار نہیں کولڈ ڈرنک پلائیں گے لیکن گاڑی ضبط ہوگی۔ انہوں نے کہا پولیس کی ہیلمیٹ کی دکانیں نہیں، نہ کسی کا کنٹینر درآمد کروایا ہے، شارع فیصل اور اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین بنانے کا ارادہ ہے، انتظامیہ چاہے تو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مقدمہ درج کر کے گرفتاریاں کر سکتے ہیں۔