بحری مشق ”امن“ اگلے سال کے اوائل میں کراچی میں ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری مشق ”امن“ اگلے سال کے اوائل میں کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق ”امن“ کا انعقاد 2007 سے کیا جا رہا ہے، جس مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام ہیں، جبکہ پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment