فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان’’ مائیکل‘‘ ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ رات گئے تک ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور موصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 لاکھ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ادھر امریکی حکام نے ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔