کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) انتظامیہ نے شہر میں تمام شادی ہالز رات 12 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔انتظامیہ نے کراچی میں موجود تمام شادی ہالز کو رات 12 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شادی ہالز میں آدھی رات تک تقریبات چلتی رہتی ہیں، تقریبات کے بعد سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتیں ہوتی ہیں لہذا پابندی پر عمل نہ کرنے والے شادی ہالز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔