اقرا یونیورسٹی سے نامعلوم چور طالب علم کی موٹرسائیکل لے اڑے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی تھانے کی حدود اقرا یونیورسٹی سے نامعلوم چور طالب علم کی موٹرسائیکل لے اڑے۔ ذرائع کے مطابق ہنڈا ماڈل 2018 نمبر کے ایل ایم 4201 عمر اسد اللہ خٹک کی ملکیت تھی جو یونیورسٹی سے چوری کی گئی،اطلاع متعلق تھانے میں کردی گئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل مسلح ڈاکو مذکورہ یونیورسٹی کی طالبات کو لے جانیوالی وین بھی جامعہ کے سامنے ہی لوٹ چکے ہیں، تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں، جس کی وجہ سے حساس علاقے میں دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، جس سے طلبا و طالبات اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment