کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی فشریز کے ذمہ داروں سے مسئلے پر بات کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔ سرکاری ماہی گیر تنظیم فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر جا کر موقف لینے کی کوشش کی۔ تاہم چیئرمین حافظ عبدالبر نے کافی انتظار کے بعد منع کر دیا کہ مصروفیات کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ ماہی گیروں سے شکار کی مد میں بھاری حصہ وصول کرنے والی فشر کوآپریٹو سوسائٹی کے ذمہ دار ماضی میں کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور نثار مورائی سمیت کئی سیاسی شخصیات اور افسران کرپشن پر جیل جا چکے ہیں۔