فیصل رضا عابدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔سابق سینیٹر کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت لایا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

Comments (0)
Add Comment