کراچی (پ ر) اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اور پاکستان اسمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے بانی محمودحامدنے مطالبہ کیا ہے کہ گڈول (پگڑی سٹم) کے تحت بیٹھے کرائے داروں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا استعمال بندکیا جائے اور انہیں بے روزگار اور بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔ ایک گروہ، مافیا کی صورت میں ہزاروں افراد کو بے روزگار اور بے گھر کر چکا ہے۔ وہ پاکستان چوک پر متاثرین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے عثمان شریف وکیل الدین، عثمان نعیم، محمدعرفان نعیم، محمد عظیم،ذکی الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔