کراچی (پ ر) عالمی یوم ذہنی صحت پر فاران انسٹیٹیوٹ اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے شعور و آگہی کا سیمینار بعنوان ’’کراچی کا نوجوان، بدلتی دنیا وذہنی صحت‘‘ آرٹس کونسل میں منعقدکیا گیا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈاٹریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نے کہا کہ کراچی کے بدلتے حالات میں نوجواں میں مایوسی و ناکامی کی وجہ سے غصہ اور چڑچڑا پن بڑھ رہا ہے۔ جو تشدد کا باعث بنتا ہے۔ اس سے بچائو کے لیے حکومتی اداروں کو اپنی پالیسیوں میں کراچی کے نوجوان کی ذہنی صحت کو ترجیح دینا ہوگی۔ سیمینار سے ڈاکٹر رضاالرحمٰن، پروفیسر حنا عمران، شعیب احمد، صدر پریس کلب ملک احمد خان نے کونسل کے آف بیہیوریل شکیل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔