ٹیلی نار کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔معاہدہ کے مطابق ٹیلی نار اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنی جی ایس ایم اور فنانشل پروڈکٹس کے لئے بی آئی ایس پی کے مستحق افراد کا انتخاب کریں گے۔ٹیلی نار منتخب افراد کو اپنی جی ایس ایم مصنوعات اور خدمات کا ریٹیلر بننے کا منفرد موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے معاشی ذریعہ کو بہتر بنا سکیں۔ٹیلی نار ضلع چکوال میں 20 ہزار مستحق افراد کو یہ سہولت دیکر آغاز کرے گا۔ٹیلی نار کے چیف بزنس افسر ہارون بھٹی نے کہا کہ معاہدے پر خوشی ہے۔بینک کے ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک نے کہا کہ یہ معاہدہ پسماندہ طبقہ کو آسان چھوٹے قرضوں تک رسائی فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری عمر حامد خان نے کہا کہ 2008ء سے لاکھوں مستحق خاندانوں کو مدد فراہم کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment