اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہوگیا ۔ جب کہ درآمدات رک گئیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 2فیصد کمی کے ساتھ 8.87ارب ڈالر رہا ، گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9.02ارب ڈالر تھا،ملکی برآمدات پہلے تین ماہ میں 5فیصد اضافہ کے ساتھ 5.16ارب ڈالر سے بڑھ کر 5.39ارب ڈالر ہوگئیں جبکہ درآمدات 14.26 ہیں ۔دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ رواں برس انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ہواہے۔ایف بی آرکے مطابق رواں سال 10 اکتوبرتک 4 لاکھ 82 ہزارسےزائد ٹیکس گوشوارے جمع کیےگئے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے جمع کیےگئےتھے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں اضافہ حکومت کی پالیسیوں پراعتماد کا عکاس ہے۔